مصر میں اخوان المسلمون کے 32 اراکین کو 10 سال قید کی سزا

دبئی۔ مصر کی ایک عدالت نے ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین سے وابستہ 32 افراد کو فساد اور لوٹ مار کے الزامات میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Aug 01, 2017 09:25 AM IST | Updated on: Aug 01, 2017 09:25 AM IST

دبئی۔  مصر کی ایک عدالت نے ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین سے وابستہ 32 افراد کو فساد اور لوٹ مار کے الزامات میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا نے کل بتایا کہ جن لوگوں کو سزا سنائی گئی ہے ان پر جنوبی مصر کی ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے اور دو عدالتوں کی پارکنگ میں آگ لگانے کا الزام ہے۔ کینا کی عدالت نےحالانکہ ان الزامات کے آٹھ دیگر افراد کو بری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 2013 میں فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کو معزول کئے جانے کے بعد سے ان کے حامیوں نے کئی سرکاری اداروں، چرچوں پر حملے کئے ہیں۔ وہیں اخوان المسلمین کے اراکین اور حامیوں کا دعوی ہے کہ حکومت نے انہیں ختم کرنے کی پوری کوششیں کی ہیں۔

مصر میں اخوان المسلمون کے 32 اراکین کو 10 سال قید کی سزا

مصری فوج: فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز