نائجیریا میں دیہاتیوں اور چرواہوں کے درمیان لڑائی میں 33 ہلاک

Jul 20, 2017 04:08 PM IST | Updated on: Jul 20, 2017 04:08 PM IST

جہانسبرگ۔  نائجیریا کے کادونا صوبہ میں دیہاتیوں اور چراہوں کے درمیان لڑائی میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ کل دو واقعات میں کاجواد میں رہنے والے 27 چراواہوں کو دیہاتیوں نے مار ڈالا اور لڑائی میں چھ دیہاتیوں کی بھی جان چلی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان ہلاکتوں کے لئے ذمہ دار لوگوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اگوان اوکا گاؤں میں دیہاتیوں اور چراواہوں کے درمیان تشدد میں کچھ چرواہوں کے مارے جانے کے بعد ان کی برادری کے لوگ انتقام لینے کے لئے گاؤں میں گھس آئے اور دیہاتیوں کو مار ڈالا۔

نائجیریا میں دیہاتیوں اور چرواہوں کے درمیان لڑائی میں 33 ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز