فلپائن کی راجدھانی منیلا میں مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ ، کم سے کم 34 افراد ہلاک

Jun 02, 2017 10:43 AM IST | Updated on: Jun 02, 2017 10:43 AM IST

منیلا : فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک کسینو میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ اور گیمنگ ٹیبل کو آگ لگانے کے نتیجے میں کم سے کم 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع فلپائن کی میڈیا نے آج دی ہے، جس کے مطابق حکام نے اس واردات کو مسلح ڈکیتی کی کوشش قرار دیا ہے۔  پولس نے بتایا کہ نامعلوم بندوق بردار نے کسینو میں فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ ورلڈ منیلا انٹرٹینمنٹ کمپلیس میں یہ واردات نصف شب کے بعد ہی شروع ہوئی تھی۔ مسلح حکام عمارت کی تلاشی لے رہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹوں میں حملے کو ڈکیتی کی ناکام کوشش قرار دیا جارہا ہے ۔  بیورو آف فائر پروٹیکشن کے ذرائع کے حوالے مقامی نیوز چینل اے این سی کی رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں زیادہ تر افراد حملہ آور کی فائرنگ اور کسینو میں لگائی گئی آگ اور دھویں سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

فلپائن کی راجدھانی منیلا میں مسلح افراد  کی اندھادھند فائرنگ ، کم سے کم 34 افراد ہلاک

علامتی تصویر

حملے کے وقت کمپلیکس میں موجود افراد اور عملے نے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم کئی افراد بھگڈر کی وجہ سے باہر نہیں نکل پائے اور وہ دم گھٹنے سے مرگئے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 'ہمیں متعدد زخمیوں اور ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے، فی الحال ان کی تعداد اور شناخت کے بارے میں بتانا مشکل ہے"۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نصف شب کے بعد پیش آیا جبکہ مشتبہ حملہ آور کی لاش ہوٹل کے ایک کمرے سے برآمد ہوئی۔ نیشنل پولیس چیف رونالڈ ڈیلا روزا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ 'حملہ آور نے ہوٹل کے کمرہ نمبر 510 میں خودکشی کرلی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز