یمن میں حوثی باغیوں کی چیک پوسٹ کے نزدیک فضائی حملے میں 35 افراد ہلاک

Aug 23, 2017 08:08 PM IST | Updated on: Aug 23, 2017 08:08 PM IST

دبئی۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں حوثی باغیوں کے چیک پوسٹ کے نزیک بدھ کو ایک ہوٹل کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں کم سے کم 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی طبی عملہ اور حوثیوں کے ٹیلیویژن نے آج دی ہے۔ حوثی باغیوں نے اس حملے تصدیق کی ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق ارہاب علاقے میں کئے گئے اس حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ راجدھانی صنعاء سے تقریبا 20 کلومیٹر دور ارہاب علاقے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ فضائی حملے میں ہوٹل کی چھت منہدم ہوگئي۔

اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے فضائی حملے کی زد میں ایک چھوٹے ہوٹل کو نقصان پہنچا ہے، لیکن اس میں شہریوں کی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔ سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے فوری طورپر حملے کے بارے تصدیق نہیں کی۔ ایک طبی اہلکار نے رائٹر کو بتایا کہ حملے کی زد میں تباہ ہوٹل کے ملبے سے اب تک 35 لاشوں کو نکالا گيا ہے، جبکہ اس میں مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج دیر رات کو کئے گئے اس حملے میں 13 ا فراد زخمی ہوئے ہيں۔ ہوٹل پر حملے کے بعد آس پاس کے علاقوں میں بھی مسلسل حملے کئے گئے۔

یمن میں حوثی باغیوں کی چیک پوسٹ کے نزدیک فضائی حملے میں 35 افراد ہلاک

ایک طبی اہلکار نے رائٹر کو بتایا کہ حملے کی زد میں تباہ ہوٹل کے ملبے سے اب تک 35 لاشوں کو نکالا گيا ہے، جبکہ اس میں مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ : تصویر، رائٹرز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز