ویتنا م میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد کی موت

Oct 12, 2017 06:47 PM IST | Updated on: Oct 12, 2017 06:47 PM IST

ہنوئی۔ ویتنام میں شمالی اور جنوبی ریاستوں میں زبردست دباؤ والے طوفان کے سبب ہونے والی بارش اور اس کے بعد سیلاب سے گزشتہ کئی دنوں میں 37لوگوں کی موت ہوگئی اور40 دیگر لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔یہ اطلاع قومی آفات راحت ایجنسی نے دی ہے۔ ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ زبردست بارش کے سبب لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔تیز بارش کی وجہ سے اہم باندھوں میں پانی کا سطح بڑھ جانے کے بعداسے چھوڑنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں رہا اور اس سے ساحلی علاقوں میں لوگوں کو سیلاب جیسے حالات سے دوچار ہونا پڑا۔

ان حالات کی وجہ سے 17ہزار لوگوں کو باہر نکالا گیاہے اور 200مکانات پوری طرح سے منہدم اور18ہزار مکانات جزوی طور سے ڈوب گئے یا منہدم ہوگئے ہیں۔پانی جمع ہونے کی وجہ سے آٹھ ہزار ہیکٹیئر اراضی پر دھان کی فصل برباد ہوگئی ہے اور40ہزار مویشی یا تو مارے گئے یا بہہ گئے ہیں۔ اپنے طویل ساحلی علاقہ کی وجہ سے ویتنام کو اکثر خوفناک طوفانوں اور سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،ایسے ہی خوفناک طوفان میں گزشتہ سال 200سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

ویتنا م میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد کی موت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز