وینزوئلا کی جیل میں چھاپہ کے دوران جھڑپ میں 37 قیدی ہلاک

Aug 17, 2017 05:46 PM IST | Updated on: Aug 17, 2017 05:46 PM IST

پوئرتو اورداز۔  وینزوزئلا میں جنوبی ریاست امیزنس کی ایک جیل میں سیکورٹی فورسیز کی جانب سے مارے گئے چھاپہ کے دوران جھڑپ میں 37 قیدی مارے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی طویل عرصہ سے شکایت تھی کہ پرتشدد گروہ کئی جیلوں پر حقیقی کنٹرول حاصل کر رہے ہیں اورجیل میں انکے پاس اسلحہ اور دستی بم بھی موجود ہیں۔ حکومت وقتاً فوقتاً سیکورٹی فورسیز کو بھیج کر جیل پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے لیکن اکثر مہلک ٹکراؤ سامنے آتے ہیں۔

امیزنس کے گورنر لیبیریو گوارلا نے آج اس کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسیز نے کل رات بھر جیل میں چھاپے مارے جس میں 37 قیدی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’یہ قتل عام تھا۔‘ اس معاملے میں وزارت اطلاعات کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

وینزوئلا کی جیل میں چھاپہ کے دوران جھڑپ میں 37 قیدی ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز