سوڈان میں بسوں پر ہوئے حملے میں چار افراد ہلاک

Aug 03, 2017 01:15 PM IST | Updated on: Aug 03, 2017 01:19 PM IST

نیروبي۔  شمالی افریقی ملک سوڈان میں مسلح افراد نے بسوں کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار مسافر ہلاک ا ور دیگر دس زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کل بتایا کہ اس حملے میں چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دس زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

جنوبی سوڈان کے نمولے سے جوبا جانے کے دوران مسلح افراد نے بسوں کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔ قبل ازیں جون میں بھی مسلح افراد نے بسوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 14 مسافر ہلاک اور دیگر 35 زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔

سوڈان میں بسوں پر ہوئے حملے میں چار افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز