عراق میں ایک ہی دن میں 42 قیدیوں کو پھانسی ، مزید پھانسیوں کا خدشہ، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

Sep 27, 2017 05:56 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 05:56 PM IST

جینوا: اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمشنر نے آج کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہيں کہ عراق نے اتوار کے روز 42 قیدیوں کو منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر پھانسی دے دی ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ مزید لوگوں کو اسی طرح پھانسی دی جاسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے حقوق انسانی زید رعد الحسین نے ایک بیان میں کہا کہ "میں یا جان کر حیران ہوں کہ عراق میں ایک ہی دن 42 قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں ان خبروں پر انتہائی تشویش لاحق ہے کہ عراق مزید قیدیوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنارہا ہے "۔

عراق میں ایک ہی دن میں 42 قیدیوں کو پھانسی ، مزید پھانسیوں کا خدشہ، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز