ترکی میں 44 دہشت گرد گرفتار

Jul 13, 2017 11:32 PM IST | Updated on: Jul 13, 2017 11:32 PM IST

استنبول: ترکی کی پولیس نے انسداد دہشت مہم کے تحت استنبول میں گزشتہ سال دو خودکش بم حملے کا منصوبہ بنانے والوں سمیت 44 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ شہر کے گورنر نے آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’ایک مشتبہ گرفتار شخص نے دسمبر 2016 کے بم دھماکہ کا منصوبہ بنایا تھا۔ کار میں دھماکہ سے کچھ دیر پہلے ہی وہ اس سے کود گیا تھا۔

ایک دیگر مشتبہ جولائی 2016 میں پولیس بس پر ہوئے حملے کا ذمہ دار ہے جس میں کچھ پولیس حکام سمیت 11 افراد مارے گئے تھے اور 36 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ وسطی استنبول کے بیسیکٹاس فٹبال کلب اسٹیڈیم کے باہر 10 دسمبر کو دو بم حملوں میں 44 افراد ہلاک اور 155 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ترکی میں 44 دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد تنظیم کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے کردستان فریڈم ہاکس نے ان واردات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز