سعودی عرب میں عوامی اختلافات کو بڑھاوا دینے کے الزام میں 46 افراد گرفتار

دبئی۔ سعودی عرب کے حکام نے ملک میں عوامی اختلافات کو بڑھاوا دینے کے الزام میں قطر کے ایک شہری سمیت 22افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Oct 05, 2017 11:46 AM IST | Updated on: Oct 05, 2017 11:46 AM IST

دبئی۔ سعودی عرب کے حکام نے ملک میں عوامی اختلافات کو بڑھاوا دینے کے الزام میں قطر کے ایک شہری سمیت 22افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سعودی عرب کے العربیہ ٹیلی ویژن نے آج یہ اطلاع دی ۔ وہیں، العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے دوران رائے عامہ کو گمراہ کرنے، جذبات کو مشتعل کرنے، ریاست، قانون اور نظام کے خلاف اشتعال پھیلانے کی سرگرمیوں میں ملوث ایک قطری اور دیگر اکیس مقامی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام حراست میں لیے گئے افراد کی اصلیت اور ان کے مختلف گروپوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کر رہے ہیں۔ دوسری طرف، ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکام نے شمالی شہر ہیل میں قبائلی لوگوں کے درمیان عوامی اختلافات کو بڑھاوا دینے کے الزام میں دیگر 24افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی عرب میں عوامی اختلافات کو بڑھاوا دینے کے الزام میں 46 افراد گرفتار

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ۔ فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز