مدینہ میں مسجد نبوی کے نزدیک حملے کے الزام میں 46 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

May 01, 2017 11:46 AM IST | Updated on: May 01, 2017 11:46 AM IST

دبئی۔ سعودی عرب نے  کہا ہے کہ مقدس شہر مدینہ میں مسجد نبوی کے نزدیک حملے کے الزام میں 46 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں بیشتر سعودی باشندے ہیں تاہم 14 غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ افراد اس گروہ کے ارکان ہیں جو اس حملے کا ذمہ دار ہے۔ اس حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ حالیہ گرفتاریاں کب عمل میں آئیں۔ حملوں کے وقت اس کا الزام دولتِ اسلامیہ پر عائد کیا گیا تھا۔ یہ حملہ گذشتہ برس جولائی میں رمضان کے آخری دنوں میں کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شام کو مغرب کے وقت ایک شخص مسجد کے قریب پارکنگ کے ذریعے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور جب سکیورٹی گارڈز نے اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ دنیا بھر سے مسلمانوں نے اپنے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد نبوی کے قریب ہونے والے اس خودکش حملے کی مذمت کی تھی۔

مدینہ میں مسجد نبوی کے نزدیک حملے کے الزام میں 46 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

چار جولائی دو ہزار سولہ کو دھماکہ کے بعد مسجد نبوی میں جمع ہوتے لوگ: تصویر: الجزیرہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز