میکسیکو میں آٹھ اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلہ میں 60 افراد ہلاک

Sep 09, 2017 03:13 PM IST | Updated on: Sep 09, 2017 03:13 PM IST

جوشیتان ، (میکسیکو)۔  میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقہ میں آئے آٹھ اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلہ میں ابھی تک کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعرات کو آیا یہ زلزلہ 1985 میں میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے زلزلہ سے زیادہ شدید تھا لیکن ابھی تک ملی رپورٹ کے مطابق اس سے نسبتا اتنا نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ اس کا مرکز زمین کے کافی اندر تھا۔

میکسیکو کے وفاقی اور ریاستی حکام کے مطابق اواکساکا میں زلزلہ میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے کئی اموات ایک ہی شہر جوشیتان میں ہوئی ہیں، چیاپاس میں 12 افراد ہلاک ہوئے اورتاباسکو میں 3 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ جوشیتان کی میئر گلوریا سانچیزنے کہا کہ، "جوشیتان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ یہ تاریخ سب سے خوفناک لمحہ ہے۔ " پیسیفک سونامی وارننگ مرکز نے کہا کہ میکسیکو میں آج 2.3 فٹ کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ خطرے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے کچھ ساحلی علاقوں کو خالی کرایا ہے۔

میکسیکو میں آٹھ اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلہ میں 60 افراد ہلاک

رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز