چونسٹھ سالہ خاتون نے دیا بچے کو جنم، بنیں چین کی سب سے عمردراز ماں!۔

Dec 30, 2016 11:46 PM IST | Updated on: Dec 30, 2016 11:46 PM IST

بیجنگ۔ چین میں 64 سالہ خاتون بچے کو جنم دینے والی ملک کی سب سے عمردراز ماں بن گئی ہے۔ سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق 64 سالہ ماں نے جلن صوبے کے ایک ہسپتال میں سیزیرین آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے کو جنم دیا ہے۔ بچے کا وزن 3.7 کلو گرام ہے۔ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

خاتون نے آئی وی ایف کے ذریعے حمل ٹھہرایا تھا۔ سوشل میڈیا پر کل ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی جس میں خاتون اور ساتھ میں بچے کو ہاتھ میں لئے ایک نرس نظر آ رہی ہے۔ سرکاری اخبار 'چائنا ڈیلی' کی رپورٹ کے مطابق عورت اور اس کے شوہر نے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا، لیکن خاندان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ جوڑے نے اپنے پہلے بچے کو کھونے کے بعد ایک بار پھر بچہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چونسٹھ سالہ خاتون نے دیا بچے کو جنم، بنیں چین کی سب سے عمردراز ماں!۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز