چین میں کنڈرگارٹین میں دھماکے، سات افراد ہلاک، 59 زخمی

Jun 15, 2017 11:05 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 11:05 PM IST

بیجنگ: چین کے زیانگ جو صوبے میں آج ایک کنڈگارٹین (بچوں کے اسکول)میں دھماکہ میں سات افرادکی موت اور 59 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی زنہوا نے بتایا کہ ساحلی صوبے زیانگ زوکے شوزو میں ایک کنڈرگارٹین کے دروازے کے نزدیک شام قریب پانچ بجے ہوئے دھماکہ میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔دھماکہ کے وقت کئی والدین اپنے بچوں کو لینے آئے ہوئے تھے۔ اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مرنے والوں میں کوئی بچہ شامل ہے یا نہیں۔

دھماکے میں دو لوگ جائے حادثہ پر ہی ہلاک اور پانچ لوگوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ زنہوانے بتایا کہ دھماکے میں 59 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے نو کی حالت نازک ہے۔ چین کے سوشل میڈیا میں جائے حادثہ کی تصاویر جاری ہو رہی ہیں جن میں خواتین اور بچے زمین پر گرے نظر آ رہے ہیں تاہم رائٹر نے ان تصاویر کے درست ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

چین میں کنڈرگارٹین میں دھماکے، سات افراد ہلاک، 59 زخمی

تصویر: بی بی سی

دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے گیس کے ایک کنستر میں دھماکہ سے یہ حادثہ ہوا۔ پولیس نے لوگوں سے سوشل میڈیا پر صرف سرکاری ذرائع سے ملی تصاویر ہی اپ لوڈ کرنے کو کہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز