مصر میں دہشت گردانہ حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک

مصر میں شمالی سینا شہر کے العارش میں آج ایک جانچ چوکی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم آٹھ پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی۔

Jan 09, 2017 11:39 PM IST | Updated on: Jan 09, 2017 11:39 PM IST

قاہرہ: مصر میں شمالی سینا شہر کے العارش میں آج ایک جانچ چوکی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم آٹھ پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ سیکورٹی اور اسپتال ذرائع نے بتایا کہ حملے میں چار شہریوں سمیت تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں ین سڑک صاف کرنے والی کار میں بم لگارکھا تھا۔ اس کار کو کچھ دن پہلے چرایا گیا تھا۔بم دھماکہ کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ بھی داغے ۔ پولیس نے ایک حملہ آور کی لاش کار کے اندر سے برآمد کی ۔ اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی تنظیم نے نہیں لی ہے۔

مصر میں دہشت گردانہ حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز