عرب ممالک کی پابندیوں کے خلاف ہندوستان سمیت 80 ممالک کے شہریوں کو قطر نے دی ویزے کی چھوٹ

Aug 09, 2017 11:22 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 11:22 PM IST

دوحہ : قطر حکومت نے سعودی عرب کی قیادت میں عرب ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کے خلاف ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ قطر حکومت نے بدھ کو ویزا کے بغیر قطر میں داخل ہونے کیلئے 80 ممالک کے شہریوں کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا۔ قطر نے ہندوستان کے علاوہ جن ممالک کو یہ رعایت دی ہے ان میں برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ملک شامل ہیں۔

نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق قطر کی جانب سے سرکاری بیان میں کہا گیا کہ 'ان 80 ممالک کے شہریوں کو قطر آنے کے لئے اب ویزا کے لئے اپلائي یا قیمت ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے 'یہاں آنے کے بعد انہیں ایک رعایتی خط دیا جائے گا۔ مسافروں کو اس کے لئے ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ دکھانا ہو گا۔

عرب ممالک کی پابندیوں کے خلاف ہندوستان سمیت 80 ممالک کے شہریوں کو قطر نے دی ویزے کی چھوٹ

دوحہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملکی ٹرانسپورٹ اور سياحت کے شعبوں کو فروغ دينا ہے، جو پڑوسی ممالک کی طرف سے قطر کے سفارتی بائيکاٹ کے سبب مشکلات کا شکار ہيں۔ اس بارے ميں اعلان محکمہ سياحت کے چیف آفیسر حسن الابراہيم نے آج دارالحکومت دوحہ ميں کيا۔قطر کے محکمہ سیاحت کے اعلی عہدےدار حسن الابراہیم نے آج ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ویزے سے چھوٹ کی اس اسکیم کی بدولت قطر غیر ملکیوں کے لیے خطے کا سب سے زیادہ پہنچ والا ملک بن جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور اُس کی اتحادی عرب ریاستوں نے رواں سال جون کی پانچ تاریخ کو دوحہ پر دہشت گردی کی حمایت اور ایران سے قربت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ قطر کی حکومت نے تاہم ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز