میری اسلامی عقیدت اور طرز زندگی امن و سکون کی عکاس : اے آر رحمان

Jul 07, 2017 11:18 PM IST | Updated on: Jul 07, 2017 11:24 PM IST

لندن : موسیقی کی دنیا میں 25 سال مکمل کرنے والے آسکر اور گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ ان کے مذہبی عقائد ہی ان کے لئے اپنی کریئر کی تشکیل اور تکوین میں مدد گار ثاب ہوئے ہیں۔ اپنی عمر کی 20 کی دہائی میں مذہب اسلام قبول کرنے والے مسٹر اے رحمان فی الحال لندن میں 'کل آج اور کل' نامی پروگرام کے لئے مصروف ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو رائٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے نزدیک اسلامی عقیدے کا مطلب ایسی زندگی بسر کرنا ہے جس میں سادگی ہو اور انسانیت نوازی کو کلیدی حیثیت حاصل ہو۔

مجرب موسیقار مسٹر اے رحمان نے کہا کہ " مذہب اسلام ایک بحر بیکراں ہے، جس میں مختلف مسالک ہیں، جن کی تعداد 70 سے بھی زیادہ ہے۔ اس لئے میں اسلام کے صوفی فلسفہ کا پیروکار ہوں، جس کی بنیاد آپسی محبت پر قائم ہے۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اسی صوفی فلسفہ کی پیروی کرنے کی بدولت ہوں اور میرا خاندان بھی اسی کا پیروکار ہے۔ بلاشبہ بہت سارے (منفی) واقعات رونما ہورہے ہيں ،لیکن میرا خیال ہے کہ ان میں سے بیشتر سیاسی نوعیت کے ہيں"۔

میری اسلامی عقیدت اور طرز زندگی امن و سکون کی عکاس : اے آر رحمان

عوامی روایات، قوالی اور روحانیت سے عبارت صوفیت ایک غیر تشدد پسند اسلامی عقیدہ ہے جو حال و کیف کی رسوم و روایات پر مبنی ہے اور مذہب کے باطنی (عارفانہ) پہلو کی عکاسی کرتا ہے۔  تقریبا 50 سالہ موسیقار دو آسکر ایوارڈ اور دو گریمی ایوارڈ یافتہ اور گولڈن گلوب سے بھی سرفراز کئے جاچکے ہیں، جنہوں نے 160 فلموں کے لئے موسیقی تخلیق کی ہے، جن میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم 'سلم ڈاگ ملینئر' اور بالی ووڈ کی فلم ' لگان' اور ' تال' بھی شامل ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز