سیکریٹ سپر اسٹار کے پروموشن کے لئے عامر خان اور وراٹ کوہلی آئے ایک ساتھ

Oct 04, 2017 07:30 PM IST | Updated on: Oct 04, 2017 07:30 PM IST

ممبئی۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی دیوالی کے خصوصی چیٹ شو کے لئے یہاں ایک ساتھ آئے۔ دنگل کے  اسٹار عامر خان خاص طور سے اس خصوصی چیٹ شو کی شوٹنگ کے لئے سنگاپور سے ہندوستان کے لئے واپس ہوئے۔ اس شو کے ذریعے پہلی بار ناظرین  ان دونوں کو ایک ہی پلیٹ فارم ساجھا کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ تہوار خصوصی چیٹ  شو  کی شوٹنگ کرتے وقت دونوں ماہر  فنکاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایک شاندار وقت گزارنے کا موقع ملا۔

سیکریٹ سپر اسٹار کے پروموشن  کے لئے عامر خان اور وراٹ کوہلی آئے ایک ساتھ

عامر خان نے وراٹ کوہلی کو دنگل کا کلیپ بورڈ تحفے میں دیا۔

عامر خان نے وراٹ کوہلی کو دنگل کا کلیپ  بورڈ تحفے میں دیا۔ یہ بات کم لوگ ہی جانتے  ہے کہ عامر کو اپنی فلموں سے کلیپ بورڈز  جمع کرنے کا شوق  ہے۔ وہیں، وراٹ نے عامر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹ تحفہ  کے طور پر پیش کی۔ عامر کے ساتھ، ان کے بیٹے آزاد خان بھی اس تقریب میں شامل ہوئے جو وراٹ کوہلی کےفین  ہیں۔

وراٹ سے ملاقات  کے بعد آزاد کافی پرجوش تھے اور وراٹ نے آزاد کو ایک دستخط والا بیٹ بھی تحفہ  میں دیا جس کے بعد ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ دیوالی کے ہفتے کے دوران ٹیلی ویژن پر یہ خاص چیٹ شو نشر کیا جائے گا۔ یہ خاص چیٹ شو 19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم "سکریٹ  سپر اسٹار" کے پروموشنل کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز