سیکریٹ سپراسٹار کی تشہیر کے دوران عامر خان نے منایا رینا دتہ کی سالگرہ کا جشن

Oct 10, 2017 07:40 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 07:40 PM IST

ممبئی۔ بالی ووڈ سپر اسٹارعامر خان کی آنے والی فلم سیکرٹ سپراسٹاراب اپنی ریلیز سے کچھ ہی روز دور ہے اور سپراسٹار عامر خان اپنی فلم کے پروموشن میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اداکار ان دنوں  اپنی فلم سیکرٹ سپراسٹار  کی تشہیر کے لئے  دورے پر  ہیں عامر خان نے ترکی  میں تین دن گزارے تھے۔ وہیں، کل عامر نے رینا دتہ کی 50 ویں سالگرہ کو خصوصی بنانے کے لئے اپنے مصروف شیڈول سے کچھ وقت نکالا۔ وہ ترکی سے صبح چھ بجے ممبئی پہنچے اور بغیر کوئی وقت گنوائے اداکار نے 7 بجے ہی فلم کی تشہیر کو  شروع کر دیا۔ فلم  کو بڑھاوا دینے کے لئے عامر خان نے دن  سے ہی کئی ساری  چیزیں تیار کر رکھی تھیں۔

 انھیں  اپنے بچوں، جنید اور ارا کا فون آیا جہاں بچوں نے انہیں بتایا کہ وہ ایک سرپرائز پارٹی کے ذریعے رینا دتہ کی 50 ویں سالگرہ کا جشن منانا چاہتے ہیں۔ عامر خان نے اپنی فلم سیکریٹ سپراسٹار کو رینا دتا کی سالگرہ کے جشن میں مدعو کیا۔ شام کے وقت  رینا کے گھر پر اس سرپرائز پارٹی کو منعقد کیا گیا جس میں عامر اور  کرن راؤ کے ساتھ  خاندان اور دوست  ہر کوئی شامل ہوا۔

سیکریٹ سپراسٹار کی تشہیر کے دوران عامر خان نے منایا رینا دتہ کی سالگرہ کا جشن

بالی ووڈ سپر اسٹارعامر خان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز