پاکستان دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے: افغانستان

Sep 27, 2017 04:03 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 04:03 PM IST

اقوام متحدہ۔  افغانستان نے اقوام متحده میں پاکستان پردہشت گردی کو بڑھاوا دینے کا الزام لگایا ہے۔ افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ ربانی نے کہا کہ پڑوسی ملک  افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے طویل عرصے سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کونسل میں، افغانستان نے پاکستان کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پاکستان نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پالیسی نے افغانستان میں لوگوں کے لئے نئی امید پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسٹر ٹرمپ کی پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

پاکستان دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے: افغانستان

افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز