عمر 19 سال اور 30 سال کی طرح سمجھدار ہے نوجوان کرکٹرراشد خان

افغانستان کرکٹرٹیم کے کوچ فلم سمنس نے دہرہ دون میں کہا کہ 19 سال کے نوجوان گیند باز راشد خان کو کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ (ٹسٹ میچ) میں کامیابی پانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ ان کا دماغ 30 سال کے کھلاڑی جتنا سمجھدار ہے۔

Jun 03, 2018 06:39 PM IST | Updated on: Jun 03, 2018 06:39 PM IST

افغانستان کرکٹرٹیم کے کوچ فلم سمنس نے دہرہ دون میں کہا کہ 19 سال کے نوجوان گیند باز راشد خان کو کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ (ٹسٹ میچ) میں کامیابی پانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ ان کا دماغ 30 سال کے کھلاڑی جتنا سمجھدار ہے۔

ٹی 20 میں دنیا کے سب سے اہم گیند بازوں میں شمار کئے جانے والے راشد ہندوستان کے خلاف افغانستان کے تاریخی ٹسٹ میچ سے اس فارمیٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے فرسٹ کلاس کے صرف 4 میچ کھیلے ہیں، جس سے انہیں ہندوستان جیسی اہم ٹیم کے خلاف پریشانی آسکتی ہے۔

عمر 19 سال اور 30 سال کی طرح سمجھدار ہے نوجوان کرکٹرراشد خان

Loading...

راشد خان کے بارے میں ویسٹ انڈیز کے اس سابق سلامی بلے باز نے کہا کہ وہ اپنی عمر سے زیادہ سمجھدار ہے۔  سمنس نے یہاں کہا کہ راشد صرف 19 سال کا ہے، لیکن اس کا دماغ 30 سال جتنا سمجھدار ہے۔ اسے پتہ ہے کہ ٹیم کو اس سے کیا امیدیں ہیں، لیکن ہاں مجیب (17 سال) نوجوان ہیں دیکھتے ہیں، وہ اس سے کیسے نمٹتا ہے۔

ٹسٹ میچ میں محتاط رہنا ضروری ہوتا ہے اور سمنس کو امید ہے کہ راشد خان آئر لینڈ کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں کی گئی کارکردگی کو دہرا پائیں گے۔ راشد نے آئر لینڈ کے خلاف گزشتہ سال  چار روزہ میچ میں اچھا مظاہر کیا۔ اس نے وکٹ بھی حاصل کئے۔ انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی وکٹ لیا۔

ہندوستان کے ساتھ تاریخی ٹسٹ میچ سے پہلے سمنس افغانستان کی دو ٹیموں کے ساتھ کام کررہے ہیں، ایک جو یہاں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلے گی اور دوسری ہندوستان کے خلاف واحد ٹسٹ میچ میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشکل حالت  ہے کہ ٹسٹ اور ٹی 20 ٹیم ایک ساتھ تیاری کررہی ہے، لیکن جیسے جیسے ہم میچ کے قریب پہنچ رہے ہیں، چیزیں آسان ہورہی ہیں۔ آج کل دورے ایسے ہی طے ہوتے ہیں۔ سمنس کو لگتا ہے کہ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ میں گیند بازوں سے زیادہ سخت امتحان بلے بازوں کا ہوگا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز