آلوک ورما کے استعفے کے بعد یہ ہو سکتے ہیں سی بی آئی کے نئے 'باس

در اصل اگر حکومت راکیش استھانا کو سی بی آئی میں اسپیشل ڈائریکٹربنائے رکھنا چاہتی ہے تو وائسی مودی کی راہ تھوڑی مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ استھانا اور وائسی مودی دونوں 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔

Jan 12, 2019 08:12 AM IST | Updated on: Jan 12, 2019 11:35 AM IST

مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر آلوک ورما نے عہدے سے ہٹائے جانے کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے نئی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے جمعہ کو نوکری سے بھی استعفی دے دیا۔ آلوک ورما کے بعد سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کی تلاش شرع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی وی سی نے 10 افسران کا ایک پینل تیار کیا ہے جس میں 1984،1983, 1985 بیچ کے افسر شامل ہیں۔

فہرست میں نیرا مترا کے علاوہ یوپی کیڈر کے 1983 راجیو رائےبھٹ نگر کا نام بھی شامل ہے۔ بھٹ نگر اس وقت سی آرپی ایف کے جنرل ڈائریکٹر ہیں۔ اتر پردیش کیڈر کے 1984  بیچ کے افسر رجنی کانت مشرا بھی سی وی سی کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مشرا اس وقت بی ایس ایف کے جنرل ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ 1984  بیچ کے آسام۔میگھالیہ کیڈر کے وائسی مودی کا نام بھی سی بی آئی ڈائریکٹر کی لسٹ میں شامل ہے۔

آلوک ورما کے استعفے کے بعد یہ ہو سکتے ہیں سی بی آئی کے نئے 'باس

CBI

Loading...

ذرائع کی مانیں تو سی بی آئی ڈائریکٹر کیلئے آخری فیصلہ رینا مترا اور وائسی مودی کے درمیان ہو سکتا ہے۔ وائسی مودی پی ایم کیمپ کے افسر مانے جاتے ہیں۔ انہیں اس سے پہلے سی بی آئی میں 10 سال کام کرنے کا تجربہ ہے۔ وائسی مودی 2002 میں گجرات فسادات کی جانچ کیلئے سپریم کورٹ کے ذریعے بنائی گئی ٹیم میں بھی تھے لیکن 1984 بیچ کا ہونا ہی ان کی کمزور کڑی مانی جارہی ہے۔

در اصل اگر حکومت راکیش استھانا کو سی بی آئی میں اسپیشل ڈائریکٹربنائے رکھنا چاہتی ہے تو وائسی مودی کی راہ تھوڑی مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ استھانہ اور وائسی مودی دونوں 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ حکومت کے قریبی ذرائع راکیش استھانا کو سی بی آئی ڈائریکٹر بننے کے امکان سے انکار نہیں کر رہے ہیں لیکن دہلی ہائی کورٹ نے ایف آئی آر رد نہ کر کے آگے جانچ کے احکام دیکر ان کی راہ مشکل کر دی ہے۔

واضح ہو کہ سی بی آئی کی تقرری میں حکومت اس نام کو آگے بڑھائے گی جس پر ہندوستان کے چیف جسٹس کی رضامندی ہو کیونکہ انتخابی سال میں حکومت  سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری میں کانگریس سے عام رضامندی کی امید نہیں کر سکتی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز