سعودی عرب کی زیر قیادت فوج کا یمن کے سعدہ صوبے میں فضائی حملہ ، 21 ہلاک

Nov 01, 2017 11:33 PM IST | Updated on: Nov 01, 2017 11:34 PM IST

دبئی : سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی اتحاد نے آج یمن کے شمالی سعدہ صوبے کے بازار میں کئے گئے فضائی حملے میں 21 افراد کو ہلاک کر دیا۔ یہ حملہ سعودی عرب کی سرحد سے متصل ضلع صحرمیں ہوا۔ میڈیکل کارکنوں نے جائے حادثہ سے لاشیں برآمد کی ہیں۔سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی اتحاد نے یمن کی مسلح حوثی تحریک کے خلاف ہزاروں ہوائی حملے کیے ہیں۔حوثی تحریک کا رشتہ  سعدہ صوبہ سے ہے اور اب ملک کے بیشتر علاقوں پر اس کا کنٹرول ہے۔

گزشتہ ڈھائی برسوں سے جاری کوششوں کے باوجود یمن میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو اقتدار میں لانے کا مقصد ابھی تک پورا نہیں کیاجاسکا ہے۔ یہاں جاری تشدد میں اب تک کم ازکم 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کی زیر قیادت فوج کا یمن  کے سعدہ صوبے میں فضائی حملہ ، 21 ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز