امتیابھ بچن کی جگہ ان کی بہو ایشوریہ کرسکتی ہیں کے بی سی ۔9 کی میزبانی

May 19, 2017 02:32 PM IST | Updated on: May 19, 2017 02:32 PM IST

ممبئی : بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے سپرہٹ شو ’کون بنے گا کروڑپتی (کے بی سی)‘ کی میزبانی کرسکتی ہیں۔ بالی وڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑپتی‘ کو ہوسٹ کرتے آئے ہیں ۔ 2000 میں شروع ہونے والے کے بی سی شو کی میزبانی برسوں سے امیتابھ بچن ہی کرتے آئے ہیں لیکن اب ہوسکتا ہے کہ اس برس آپ انہیں اس شو میں نہ دیکھ سکیں۔

ایسا خیال ہے کہ اس مرتبہ اس شو کی میزبانی بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے کرسکتی ہیں ۔ اس کے لئے ایشوریہ اور مادھوری دیکشت کے نام پر بحث کی جارہی ہے۔ کے بی سی سیزن 9 کے لئے چینل مسلسل ایشوریہ سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس شو کی اینکرنگ کے لئے ابھی تک ایشوریہ کی جانب سے کوئی رضامندی نہیں ملی ہے۔

امتیابھ بچن کی جگہ ان کی بہو ایشوریہ کرسکتی ہیں کے بی سی ۔9 کی میزبانی

سال 2007 میں کے بی سی کے سیزن 3 کو شاہ رخ خان نے پیش کیا تھا لیکن انہیں شائقین نے کچھ خاص پسند نہیں کیا تھا ایسے میں اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ایشوریہ کو لوگ امیتابھ کی جگہ دیکھنا پسند کرتے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز