اب تک 2.5 لاکھ لوگوں نے دیکھا اکشے کمار کی 'گولڈ' کا پہلا گانا

بالی ووڈ ادا کار اکشے کمار کی فلم "گولڈ" کا گانا "نینوں سے باندھی" ریلیز کردیا ہے۔ اس سے قبل اس فلم کا ٹریلرریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔

Jul 06, 2018 09:08 PM IST | Updated on: Jul 06, 2018 09:10 PM IST

بالی ووڈ ادا کار اکشے کمار کی فلم "گولڈ" کا گانا "نینوں سے باندھی" ریلیز کردیا ہے۔ اس سے قبل اس فلم کا ٹریلرریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔

ٹریلر کو دیکھ کر آپ کو "چکدے" والے شاہ رخ خان کی یاد آسکتی ہے۔ کیونکہ فلم ہاکی پر ہی ہے، لیکن آپ کو بتادیں کہ فلم کی فیلنگ (احساس) پوری طرح سے الگ ہے۔

اب تک 2.5 لاکھ لوگوں نے دیکھا اکشے کمار کی 'گولڈ' کا  پہلا گانا

Loading...

اکشے کمار نے اپنی اس فلم کے پہلے گانے کا لنک ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا "اور یہ رہا  'گولڈ ' کا پہلا گانا جو کہ میرا نام بھی پرسنلی فیورٹ ہے"۔

ریما کاگتی کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم ایکسیل انٹرٹینمنٹ لے کرآرہا ہے۔ اس فلم کے ذریعہ مونی رائے بھی ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ مونی کے لئے یہ کافی اچھا موقع رہا کیونکہ وہ کھلاڑی کمارکے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کررہی ہیں۔

فلم کی کہانی سال 1948 کے اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پرہے۔ آزادی کے وقت کی کہانی دکھانے والی یہ فلم اس سال 15 اگست پرریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی باکس آفس پراس فلم کو ٹکر دینے کے لئے جان ابراہم کی "ستیہ میو جیتے" بھی اسی دن ریلیزہورہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کس پر بھاری پڑ سکتا ہے۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز