بالی میں آتش فشاں سے دھواں اور راکھ نکلنا شروع، الرٹ جاری

Nov 27, 2017 08:14 PM IST | Updated on: Nov 27, 2017 08:15 PM IST

جکارتہ۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر سراغ ایجنسی نے بالی جزیرے کے ماؤنٹ اگنگ آتش فشاں کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد آج زیادہ سے زیادہ سطح چار کے لئے الرٹ جاری کیا۔ ساتھ ہی آتش فشاں کے ارد گرد 8 -10 کلومیٹر کے دائرہ میں رہنے والے لوگوں کو فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ انڈونیشیا نے بالی میں آتش فشاں سے راکھ اور بھاپ نکلنے کے بعد اس کے گرد پروازوں کے حوالے سے شہری ہوا بازی کی انتہائی وارننگ جاری کی ہے۔ یہ 'سرخ وارننگ' اس ہفتے آتش فشاں سے دوسری مرتبہ راکھ اور دھواں نکلنے کے بعد جاری کی گئی۔

ماؤنٹ آگنگ سے نکلنے والا دھواں چار ہزار میٹر تک اوپر اٹھا ہے اور اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ آتش فشاں پھٹنے والا ہے۔ آخری مرتبہ یہ 1963 میں پھٹا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً 1600 افراد ہلاک ہوئے تھے اور کئی گاؤں تباہ ہو گئے تھے۔ انتظامیہ نے پہاڑ کے آٹھ سے دس کلو میٹر کے دائرے میں رہنے والے افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر علاقہ خالی کر دیں۔ کئی دیگر افراد کو ماسک دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ راکھ سے محفوظ رہیں۔انڈونیشیا کی والکینولوجی اینڈ جیولوجیکل ڈیزاسٹر مِٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ گیڈے سوانتیکا کہتے ہیں: 'ماؤنٹ آگنگ کی ہلچل اب پھٹنے کی سطح تک پہنچ چکی ہے، اگرچہ یہ ابھی بھی راکھ ہی نکال رہا ہے۔ لیکن ضرورت ہے کہ ہم اس کی نگرانی کرتے رہیں اور اس کے ممکنہ سخت اور دھماکے دار طریقے سے پھٹنے کے حوالے سے محتاط رہیں۔‘

بالی میں آتش فشاں سے دھواں اور راکھ نکلنا شروع، الرٹ جاری

ماؤنٹ آگنگ سے نکلنے والا دھواں چار ہزار میٹر تک اوپر اٹھا ہے اور اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ آتش فشاں پھٹنے والا ہے۔: رائٹرز۔

بالی انڈونیشیا کا ایک اہم ترین سیاحتی مقام ہے۔ تاہم اس کے دو اہم مراکز کوتا اور سیمنیاک آتش فشاں پہاڑ سے 70 کلو میٹر کی دوری پر ہیں۔ جزیرے کا مرکزی ایئرپورٹ پوری طرح کام کر رہا ہے لیکن کچھ فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ آتش فشاں کی راکھ طیاروں کے انجن کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ علاقے کی طرف آنے جانے والے مسافروں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے متعلق جاننے کے لیے اپنی فضائی کمپنی یا ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز