لیو۔ ان ریلیشن شپ میں رہنے سے عالیہ کا انکار، شادی کو لے کر بتایا اپنا منصوبہ

ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ 30 سال سے پہلے ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Jun 09, 2018 10:51 AM IST | Updated on: Jun 09, 2018 10:51 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور سے اپنے لنک۔ اپ کو لے کر چرچا میں ہیں۔ حال ہی میں رنبیر اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے نظر بھی آئے تھے کہ وہ عالیہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ حالانکہ رنبیر کا کہنا ہے کہ عالیہ سے ان کا رشتہ ابھی ابتدائی دور میں ہے اور وہ اسے کچھ وقت دینا چاہتے ہیں۔ رنبیر کی ماں نیتو کپور اور بہن ردھما کپور ساہنی کے ساتھ انسٹاگرام پر عالیہ کی تصویریں بھی رنبیر اور عالیہ کی ریلیشن شپ کی خبروں کو پختہ بنا رہی ہیں۔ اسی بیچ عالیہ نے شادی کو لے کر اپنا منصوبہ بتایا ہے۔

ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ 30 سال سے پہلے ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی عالیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سے پہلے شادی کرکے ہر ایک کو سرپرائز بھی دے سکتی ہیں۔ انٹرویو میں عالیہ نے کہا کہ وہ بچوں کے لئے شادی کرنا چاہتی ہیں، جب بھی انہیں ایسا لگے گا کہ انہیں بچے چاہئے اور وہ انہیں سنبھال سکتی ہیں تو وہ شادی کر لیں گی۔

لیو۔ ان ریلیشن شپ میں رہنے سے عالیہ کا انکار، شادی کو لے کر بتایا اپنا منصوبہ

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ

Loading...

اسی کے ساتھ ہی عالیہ نے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے سے انکار کر دیا۔ عالیہ نے کہا کہ اگر انہیں کسی کے ساتھ رہنا ہو گا تو وہ اس سے شادی کر لیں گی، کیونکہ وہ لیو ان ریلیشن شپ میں نہیں رہنا چاہتی ہیں۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز