Live Results Assembly Elections 2018

سنیل چھیتری کی جذباتی اپیل کے بعد ہندوستان اور کینیا کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری کے ذریعہ مداحوں سے جذباتی اپیل کے بعد انٹرکونٹنینٹل کپ میں ہندوستان اور کینیا کے درمیان ہونے والے مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔

Jun 04, 2018 07:09 PM IST | Updated on: Jun 04, 2018 08:20 PM IST

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری کے ذریعہ مداحوں سے جذباتی اپیل کے بعد انٹرکونٹنینٹل کپ میں ہندوستان اور کینیا کے درمیان ہونے والے مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔

ممبئی فٹبال ایرین میں ٹورنا منٹ سے قبل میچ میں چینی تائپے کو 0-5 سے شکست دینے کے بعد ہندوستانی کپتان نے مداحوں سے سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم آکر ٹیم کو اپنی حمایت دینے کی اپیل کی تھی۔

سنیل چھیتری کی جذباتی اپیل کے بعد ہندوستان اور کینیا کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

Loading...

سنیل چھیتری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان سبھی لوگوں کو، جن کو ہندوستانی فٹبال  سے امیدیں ختم ہوگئی ہیں، یا کوئی امید ہی نہیں ہے، ان سبھی سے ہم اسٹیڈیم آنے کی گزارش کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر مذاق اڑانا یا تنقید کرنا زیادہ دلچسپ نہیں ہے، اسٹیڈیم آکر ہم پر چلّائیے۔

 

سنیل کا ویڈیو پیغام سامنے آنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے بھی شہریوں سے ہندوستانی فٹبال ٹیم کو حمایت دینے کی اپیل کی تھی۔  

یہی نہیں کرکٹ کے بھگوان مانے جانے ولاے ممبئی کے عظیم بلے باز سچن تندولکر نے بھی لوگوں سے اسٹیڈیم میں آکر ٹیم کو حمایت دینے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ کینیا کے خلاف سنیل چھیتری بھارت کی جرسی میں اپنا 100 واں میچ بھی کھیلیں گے۔ وہ ہندوستان کے لئے 100 میچ کھیلنے والے دوسرے فٹبال کھلاڑی ہیں۔ چھیتری سے قبل سابق کپتان بائچنگ بھوٹیا نے اپنے ملک کے لئے 100 میچ کھیلے تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز