موغادیشو۔ صوماليہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب نے آج صبح کینیا کے قریب سرحدی شہر بلاڈ هاوو میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کرکے 24 فوجیوں کو قتل اور فوجی اڈے پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ القاعدہ سے منسلک الشباب کے ترجمان نے رائٹرکو بتایا کہ اس کے دہشت گردوں نے پہلے خودکش کار بم دھماکہ کیا اور اس کے بعد فوجی اڈے پر حملہ کر دیا۔
اس نے دعوی کیا کہ حملے میں 24 فوجی ہلاک اور فوجی اڈے پر تنظیم کا قبضہ ہو گیا ہے تاہم، اس دعوے کی کسی دوسرے ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ پیر کی صبح فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

الشباب: فائل فوٹو
Loading...