آکاش امبانی کی مارچ میں شادی ! سدھی ونائک مندر میں دیا جائے گا پہلا کارڈ

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئر مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی اپنے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کا کارڈ لے کر سدھی ونایک مندر میں پرارتھنا کیلئے جائیں گی ۔

Feb 11, 2019 07:47 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 07:47 PM IST

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئر مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی اپنے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کا کارڈ لے کر سدھی ونایک مندر میں پرارتھنا کیلئے جائیں گی ۔ آکاش امبانی کی شادی شلوکا مہتا سے ہورہی ہے ۔ ایسی روایت رہی ہے کہ شادی کا کارڈ سب سے پہلے بھگوان کے مندر میں دیا جاتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شلوکا اور آکاش مارچ کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ آکاش اور شلوکا کی منگنی 28 جون 2018 کو ہوئی تھی ۔

آکاش امبانی کی مارچ میں شادی ! سدھی ونائک مندر میں دیا جائے گا پہلا کارڈ

امبانی کنبہ ۔ فائل فوٹو

Loading...

آکاش کی شادی شلوکا مہتا سے ہوگی ۔ شلوکا ہیرا کاروباری رسیل مہتا کی بیٹی ہیں ۔ مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش ، شلوکا کے ساتھ دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں پڑھے ہیں ۔

اس سے پہلے مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی گزشتہ سال 12 دسمبر کو آنند پریمل کے ساتھ ہوئی تھی ۔ گزشتہ سال کی اس سب سے مشہور شادی میں ملک کے ہی نہیں ، بیرون ممالک کے بھی کئی مہمان شامل ہوئے تھے ۔

ڈسکلیمر : اردو نیوز 18 ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز