امریکہ کے لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران بھیانک فائرنگ ، 50 کی موت ، 200 سے زائد زخمی

Oct 02, 2017 01:39 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 06:30 PM IST

لاس ویگاس: میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ 200 سے زائد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولس کے مطابق مشتبہ شخص مقامی تھا اور اس نےغالباً اکیلے ہی یہ حرکت کی لیکن عینی شاہدین نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ ایک سے زیادہ حملہ آوروں نے کنسرٹ میں موجود لوگوں کی بھیڑ پر مبینہ طور پر سیکڑوں گولیاں داغیں۔

لاس ویگاس کے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ جیسے ہی پولیس کو ’منڈالے بے‘ کے کیسینو کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی تو پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔پولس نے حملہ آور کی نیت اور شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی۔

 امریکہ کے لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران بھیانک فائرنگ ، 50 کی موت ، 200 سے زائد زخمی

سوشل میڈیا کی ویب سائٹوں پر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہجوم میوزیکل کنسرٹ سے لطف اندوز ہورہا ہے کہ اسی دوران فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ لاس ویگاس پولیس شیرف جوزف لومبارڈو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جائے واقعہ پر 50 سے زائد لوگوں کی جانیں گئیں۔

لاس ویگاس کے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ جیسے ہی پولیس کو ’منڈالے بے‘ کے کیسینو کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی تو پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا، جس کی شناخت اسٹیفن پیڈووک کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ہسپتال کے ترجمان نے اس سے پہلے بتایا تھاکہ زخمیوں میں 14 کی حالت نازک ہے۔ان سب کو گولیاں لگی ہیں۔ فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیاروں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گذشہ ماہ ستمبر میں مختلف واقعات میں 10 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں واقع ایک مکان میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں بھی حملہ آور سمیت 8 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ چند روز قبل ٹینیسی کے شہر نیشویل میں چرچ کے باہر ایک نقاب پوش مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چھ لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز