کیمیائی دھماکے سے مشتعل امریکہ نے شام پر 60 فضائی حملے کئے

واشنگٹن۔ امریکہ نے شام میں بشار-الاسد حکومت کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں۔

Apr 07, 2017 08:43 AM IST | Updated on: Apr 07, 2017 08:43 AM IST

واشنگٹن۔ امریکہ نے شام میں بشار-الاسد حکومت کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ امریکہ نے سرکاری طور پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بشار-الاسد حکومت کے کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے رد عمل کے طور پر کئے جا رہے ہیں۔ مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں شام کے ہوائی علاقوں کو نشانہ بنایا جا جا رہا ہے۔ حال ہی میں شام میں کیمیائی حملوں کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ اس حملے میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے بیشتر کی تعداد بچوں کی تھی۔

ٹرمپ حکومت نے بیان جاری کر کہا تھا کہ شام میں ایسا ہونا تمام حدود کی خلاف ورزی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ بشارالاسد حکومت کے خوفناک قدم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دنیا بھر میں ہونے والے ایسے حملوں کی مذمت کرتا رہے گا۔ شام کے خلاف ممکنہ مہم کو لے کر گزشتہ کچھ وقت میں وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں تفصیلی بات چیت بھی ہوئی تھی۔

کیمیائی دھماکے سے مشتعل امریکہ نے شام پر 60 فضائی حملے کئے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز