امریکہ : نیویارک کے مصروف ترین علاقہ مین ہیٹن میں بس ٹرمینل پر دھماکہ ، 31 افراد زخمی ، مشتبہ شخص گرفتار

امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہیٹن کے ایک بس ٹرمینل پر بم دھماکہ ہوا ہے ۔

Dec 11, 2017 08:53 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 08:56 PM IST

نیویارک : امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہیٹن کے ایک بس ٹرمینل پر بم دھماکہ ہوا ہے ۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق ا س دھماکہ میں 31 افراد ہوئے ہیں اور پولیس نے دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ دھماکا ہوتے ہی سیاحوں اور وہاں موجود لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ لوگ خوف کے مارے وہاں سے بھاگنا شروع ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس، سیکورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ایمبیولینسوں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس ابھی تک دھماکے کا تعین نہیں کر پائی ہے۔

امریکہ : نیویارک کے مصروف ترین علاقہ مین ہیٹن میں بس ٹرمینل پر دھماکہ ، 31 افراد زخمی ، مشتبہ شخص گرفتار

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھماکے کے بارے میں بریف کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کا شمار امریکا کے بڑے ٹرمینلز میں ہوتا ہے، جہاں سے سالانہ 65 ملین افراد سفر کرتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز