ستائیس گھنٹے تک ہوا میں رہنے والا 22 گارجین ڈرون ہندوستان کو دے گا امریکہ

Jun 23, 2017 11:15 AM IST | Updated on: Jun 23, 2017 11:18 AM IST

واشنگٹن : امریکہ ہندوستان کو 22 گارجین ڈرونوں کی سپلائی کا جلد ہی اعلان کر سکتا ہے۔ اس سودے سے واقف ایک اہلکار نے آج کہا کہ یہ سودا دو بلین ڈالر (تقریبا 129.21 ارب روپے) سے زیادہ کا ہے۔ بحریہ کے استعمال میں آنے والے ان ڈرونو ں کی خریداری کی منظوری وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے پہلے ہو سکتی ہے۔

گار جین ڈرون کے بحری ورژن کی خریداری کی منظوری واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے کوشاں وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے دورے سے پہلے ہو سکتی ہے۔ اس معاہدے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری ملنا ضروری ہے، جس کا حصول حکومت ہند کے لئے ایک بڑا امتحان خیال کیا جارہا ہے، کیونکہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور میں ہند- امریکہ تعلقات جس قدر مضبوط ہوئے تھے، نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی برقرار نہیں رہ سکی، جو اپنے ایشیائی حریف چین سے روابط مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں، کیونکہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی پروگرام پر نکیل کسنے کے لئے انہیں چین کی حمایت درکارہے۔ مسٹر نریندر مودی کا دو روزہ دورہ امریکہ اتوار کو شروع ہو رہا ہے۔

ستائیس گھنٹے تک ہوا میں رہنے والا 22 گارجین ڈرون ہندوستان کو دے گا امریکہ

Demo Pic

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز