امریکہ نے کیوبا کے 15سفارت کاروں کو ہٹا دیا

واشنگٹن/ہوانا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کیوبا کے 15سفارتکاروں کو ہٹا دیا ہے۔

Oct 04, 2017 04:23 PM IST | Updated on: Oct 04, 2017 04:23 PM IST

واشنگٹن/ہوانا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کیوبا کے 15سفارتکاروں کو ہٹا دیا ہے۔ امریکہ نے کیوبا کی حکومت پر ہوانا میں واقع امریکی سفارتخانہ کے سفارتکاروں پر ہورہے پراسرار صحت سے متعلق حملوں کو روکنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ اس واقعہ کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ کیوبا نے اس طرح کے کسی بھی حملے سے انکار کیا ہے۔ اس قدم کے تحت کیوبا کے سفارتکاروں کو سات دن کے اندر امریکہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ کیوبا کے سفارتکاروں کو نکالا جانا سفارتخانہ کے عملہ کی تعداد مساوی کرنے کے عمل کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ نے کیوبا میں واقع اپنے سفارتخانہ سے 60فیصد ملازمین کو واپس بلا لیا تھا۔ کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈری گوئز نے اس قدم کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس معاملے میں امریکہ پر تعاون نہیں کرنے کاا لزام لگایا ہے۔ مسٹر روڈری گوئز نے امریکہ سے اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دینے کی درخواست کی ہے۔

امریکہ نے کیوبا کے 15سفارت کاروں کو ہٹا دیا

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز