امریکہ بین الاقوامی مسائل پر ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے قابل اعتماد ملک نہیں : ایرانی صدر حسن روحانی

Aug 06, 2017 12:22 PM IST | Updated on: Aug 06, 2017 12:22 PM IST

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی مسائل پر ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے قابل اعتماد ملک نہیں ہے۔ مسٹر روحانی نے اپنی دوسری مدت کے لئے ایران کی پارلیمنٹ میں حلف برداری کے بعد نیوکلیائی معاہدے کے نفاذ کی امریکہ کی دھمکی کے لئے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی نیوکلیائی معاہدے کے تعلق سے مصروف عمل ہے اور وہ اس کی خلاف ورزی کبھی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور دنیا کے چھ بڑے ممالک کے درمیان دو سال قبل بین الاقوامی نیوکلیائی معاہدہ هوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران معاہدے کے نفاذ کی امریکہ کی دھمکیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔ وہ اس سلسلے میں کسی بھی دھمکی کا معقول جواب دے گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ جو کوئی بھی اس معاہدے کو ٹکڑوں میں پھاڑنے کی سوچ رہا ہے، وہ دراصل اپنی سیاسی زندگی کو نقصان پہنچائے گا۔ دنیا کو اب امریکہ پر اعتماد نہیں رہ گیا ہے۔

امریکہ بین الاقوامی مسائل پر ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے قابل اعتماد ملک نہیں : ایرانی صدر حسن روحانی

مسٹر روحانی نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات سے قبل تشہیری مہمات کے دوران اس معاہدے کو بدترین معاہدہ بتانے سے متعلق تبصرہ کا ذکر کیا۔ ایران نے جمعرات کو امریکی صدر کے ایران کے خلاف حالیہ پابندی عائد کرنے کی تجویز کی مذمت کی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز