امریکہ شمالی کوریا کو دھمکانا بند کرے: چین

Sep 16, 2017 01:58 PM IST | Updated on: Sep 16, 2017 01:58 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ میں چین کے سفیر کوئی ٹیانکئی نے آج کہا کہ واشنگٹن کو شمالی کوریا کو دھمکی دینا بند کرنا چاہئے۔ یہاں چینی سفارتخانہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران مسٹر ٹیانکئی نے کہا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے اور مختلف ممالک کو متحد کرنے کے لئے امریکہ مسلسل شمالی کوریا کو دھمکی دے رہا ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ امریکہ کو شمالی کو ریا کو دھمکی دینا بند کرنا چاہئے ۔ مسٹر ٹیانکئی نے کہا کہ اس معاملے کا حل بات چیت کے ذریعہ ہی نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بات چیت پھر سے شروع کرنے کے لئے امریکہ کو موثر طریقے تلاش کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے کل ایک بار پھر جاپان کے اوپر سے میزائل کا ٹیسٹ کیا ہے ۔

امریکہ شمالی کوریا کو دھمکانا بند کرے: چین

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی فائل فوٹو۔ رائٹرز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز