امریکہ نے شمالی کوریا پر نگرانی کے لئے ریڈار تعینات کئے

Jan 12, 2017 03:29 PM IST | Updated on: Jan 12, 2017 03:29 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ نے شمالی کوریا کی طرف سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے تجربہ پر نظر رکھنے کے لئے ایک جدید سمندری فوجی ریڈار کو ہوائی سے روانہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ان کا ملک ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربہ کی پوری تیاری کر چکا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ سمندری ایکس بینڈ ریڈار پیر کو ہوائی سے روانہ ہوا اور وہ اس ماہ کے اختتام تک ہوائی سے 2000 میل دور شمال مشرق میں واقع اپنی منزل تک پہنچ جائے گی۔ یہ ریڈار آئی سی بی ایم پر نظر رکھنے کے قابل ہے اور خطرناک اور بغیر خطرے والی میزائلوں میں فرق کر سکتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے منگل کو کہا تھا کہ امریکی فوج شمالی کوریا کے آئی سی بی ایم ٹیسٹ کی نگرانی کر سکتا ہے اور اسے تباہ کرنے کے بجائے اس کے بارے میں خفیہ اطلاعات حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس ٹیسٹ سے کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوتا تب تک امریکہ کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا ’’اگر میزائل خطرناک ہوگی، اسے مار گرایا جائے گا۔ اگر وہ خطرناک نہیں ہوئی تو ضروری نہیں کہ ہم اسے روکیں۔ اسے نہ مار گرانا بھی ہمارے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے، اس سے پہلے فائدہ تو یہ ہوگا کہ میزائل کو ناکارہ کرنے والےہمارے ہتھیار استعمال نہیں ہوں گےاور دوسرا اس کے ذریعے ہمیں خفیہ اطلاعات حاصل ہو سکیں گی۔‘‘

امریکہ نے شمالی کوریا پر نگرانی کے لئے ریڈار تعینات کئے

پینٹاگن کے ایک ترجمان گیری راس نے کل کہا ’’ایس بی ایکس کی موجودہ تعیناتی کسی خطرے سے نمٹنے کے لئے نہیں کی گئی ہے۔ یہ مشن ابھی جاری ہے لہذا ہم اس کے بارے میں فی الحال تفصیلی اطلاع نہیں دے سکتے۔‘‘

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز