ایران کا میزائل تجربہ نا قابل قبول: نکی ہیلی

Feb 01, 2017 04:01 PM IST | Updated on: Feb 01, 2017 04:02 PM IST

جنیوا۔  اقوام متحدہ میں امریکہ کی نو تعینات سفیر نکی ہیلی نے ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن پہلے اس کی طرف سے کیا گیا میزائل کا تجربہ ناقابل قبول ہے اور امریکہ اسے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی خیال کرتا ہے۔

ایران پر سلامتی کونسل کے غور و خوض کے بعد محترمہ نکی ہیلی نے صحافیوں سے کہا کہ "میں دنیا بھر کے لوگوں کو بتاؤں گی کہ یہ معاملہ کچھ ایسا ہے جس کے بارے میں آپ کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔ ہم اس معاملے پر آپ کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں"۔

ایران کا میزائل تجربہ نا قابل قبول: نکی ہیلی

تصویر: اے پی

دوسری جانب ایران نے اس مسئلے کے دفاع میں کل کہا تھا کہ وہ بیلسٹک میزائل کا استعمال دوسرے ملک پر حملے کے لئے نہیں کرے گا۔ یہ میزائل پروگرام عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز