شمالی کوریا کے مسئلہ پرامریکہ کا ایشیائی ممالک سے گفت و شنید کا فیصلہ

کلارک فری پورٹ ژون[فلپائن]۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وہ ایشیائی ممالک سے شمالی کوریا کے معاملہ پر بات چیت کریں گے۔

Oct 23, 2017 04:54 PM IST | Updated on: Oct 23, 2017 04:54 PM IST

کلارک فری پورٹ ژون[فلپائن]۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وہ ایشیائی ممالک سے شمالی کوریا کے معاملہ پر بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے ایشیائی دورے سے کچھ ہفتہ قبل مسٹر میٹس کا ایشیا کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل قرار دیاجارہا ہے۔مسٹر میٹس اپنے دورے کے دوران آج فلپائن کے دفاعی سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔

مسٹر ٹرمپ اورشمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کافی بیان بازی کر چکے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے کم جونگ کو امریکہ کو نشانہ بنانے والے خود کش مشن پر جانے والا’راکٹ‘ قرار دیاتھا۔ مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ ایک تقریر میں کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکہ شمالی کوریا کو تباہ کرسکتا ہے۔کم جونگ نے اس کے جواب میں ٹرمپ کو ’ذہنی بیمار‘ قرار دے دیا۔ سفارتکاری پر زور دینے والے مسٹر میٹس کے اپنے جاپانی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں سے ایک ساتھ ملنے سے قبل ان سے الگ الگ ملاقات کرنے کا امکان ہے۔ وہ آج سے بدھ تک فلپائن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیا ن کے وزرائے دفاع کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وہ اس ہفتہ کے آخر میں سیول جائیں گے جہاں دفاعی معاملوں پر مزید بات چیت کی جائے گی۔

شمالی کوریا کے مسئلہ پرامریکہ کا ایشیائی ممالک سے گفت و شنید کا فیصلہ

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز