امریکہ : ذہنی بیمار 6 سالہ محمد سلیمان کے منہ سے نکلا لفظ اللہ تو ٹیچر نے سمجھ لیا دہشت گرد اور بلا لی پولیس

امریکہ کے ایک اسکول میں ڈاون سینڈروم بیماری سے متاثر ایک چھ سال کے طالب علم کے ذریعہ کلاس روم میں لفظ اللہ اور بوم کہے جانے کے بعد ٹیچروں نے اس کو دہشت گرد سمجھ لیا اور پولیس بلالی ۔

Dec 03, 2017 06:34 PM IST | Updated on: Dec 03, 2017 06:34 PM IST

ٹیکساس : امریکہ کے ایک اسکول میں ڈاون سینڈروم بیماری سے متاثر ایک چھ سال کے طالب علم کے ذریعہ کلاس روم میں لفظ اللہ اور بوم کہے جانے کے بعد ٹیچروں نے اس کو دہشت گرد سمجھ لیا اور پولیس بلالی ۔ محمد سلیمان نام کے بچے کے والد کے مطابق ان کا بیٹا ڈاون سینڈروم مرض کے ساتھ پیدا ہوا تھا اور وہ ذہنی پریشانیوں کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچہ کے والد نے کہا ہے کہ ٹیکساس کے ہوسٹن سے تقریبا 20 میل دور پیر لینڈ میں واقع پرائمری اسکول میں ٹیچر نے اس کے بیٹے کے بارے میں پولیس کو بلالیا ۔ اسکول کی انتظامیہ نے الزام لگایا کہ محمد بول سکتا ہے۔

امریکہ : ذہنی بیمار 6 سالہ محمد سلیمان کے منہ سے نکلا لفظ اللہ تو ٹیچر نے سمجھ لیا دہشت گرد اور بلا لی پولیس

علامتی تصویر

انڈیپنڈنٹ کی خبر کے مطابق محمد کے والد نے اسکول کے الزامات کو یکسر خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا بیٹا بالکل بھی نہیں بولتا ہے اور اسے ذہنی پریشانیاں لاحق ہیں۔ بچے کے والد نے کہا کہ ان کا دعوی ہے کہ وہ دہشت گرد ہے ، یہ بے وقوفی ہے ، دراصل یہ بھید بھاو ہے ، یہ سو فیصد بھید بھاو ہے۔

ادھر پیر لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی جانچ پوری کرلی ہے اور اسے کسی آئندہ کسی بھی کارروائی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔ جبکہ علاقہ کے چلڈرین سروس محکمہ کا کہنا ہے کہ جانچ جاری ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز