صحافی جمال خاشقجی قتل کی جانچ کا اعلان ، تاہم ٹرمپ نے کہا :سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت نہیں ہوگی متاثر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کے استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی جانچ کا اعلان کیا ہے۔

Oct 12, 2018 12:52 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 12:52 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کے استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی جانچ کا اعلان کیا ہے ، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جانچ کے نتائج سے سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت متاثر نہیں ہوگی۔

امریکہ کے دی گارجین اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بہت سخت ہیں۔ ہمارے پاس تحقیقاتی ٹیم ہے اور ہم ترکی کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔نیز واضح طور پر ہم سعودی عرب کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ہم اس واقعہ کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔

صحافی جمال خاشقجی قتل کی جانچ کا اعلان ، تاہم ٹرمپ نے کہا :سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت نہیں ہوگی متاثر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

مسٹر ٹرمپ سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر سعودی حکومت مسٹر خاشقجی کے قتل کی ذمہ دار پائی جاتی ہے ، تو کیا امریکہ ہتھیاروں کی فروخت میں کٹوتی کرے گا، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسٹر خاشقجی کے قتل کی جانچ کےجو بھی نتائج سامنے آئیں ، سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت متاثر نہیں ہوگی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز