امریکہ کا پاکستان کو دو ٹوک ، حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا تو باہمی تعلقات پر پڑ سکتا ہے برا اثر

Nov 26, 2017 01:11 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 01:11 PM IST

واشنگٹن: امریکہ نے کہا کہ اگر پاکستان 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بدنام دہشت گرد حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار نہیں کرتا تو اس کا اثر دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی پڑے گا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے صحیح طریقے سے دلائل نہیں پیش کرنے کی وجہ سے سعید کی رہائی سے بین الاقوامی دہشت گردی کے تئیں پاکستان کے عزائم کو لے کر کافی خراب پیغام جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعید کی رہائی اپنی مٹی پر دہشت گردوں کو تحفظ نہیں دینے کے پاکستانی دعوے کو بھی جھٹلاتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستان سعید کو گرفتار کرکے اس پرعائد الزامات کے لئے اس کو سزا نہیں دیتا ہے تو اس غیرفعالیت کا سنگین اثر دو طرفہ تعلقات اور پاکستان کی عالمی ساکھ پر بھی پڑے گا‘‘۔

امریکہ کا پاکستان کو دو ٹوک ، حافظ سعید کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا تو باہمی تعلقات پر پڑ سکتا ہے برا اثر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز