آئی ایس کے ساتھ وابستگی کے معاملے میں امریکی شہری قصوروار قرار

Jan 20, 2017 02:16 PM IST | Updated on: Jan 20, 2017 02:16 PM IST

نیویارک: امریکہ میں نیویارک کے ایک شخص کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)میں شامل ہونے اور سازش کرنے کے الزام میں عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے۔ ایک سرکاری وکیل نے بتایاکہ 21سالہ اکھرور سیداخمیتوو کے خلاف بروکلن کی آئینی عدالت میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔اس کے خلاف دو سال پہلے آئی ایس میں داخل ہونے کےلئے شام جانے اور سہولیات فراہم کرانے کا الزام ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق اکھرور کو 15سال کی سزا ہوسکتی ہے۔اکھرور کے وکیل نے اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق اکھرور پر آئی ایس کو اطلاعات فراہم کرانے کےلئے امریکی فوج میں شامل ہونے کی دلچسپی رکھنے اور ضرورت پڑنے پر فوجیوں کے قتل کےلئے فائرنگ کی سازش کرنے کا بھی الزام ہے۔اکھرور کو فروری 2015 میں جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیاگیا تھا ،جب وہ استنبول جانے کےلئے وہاں پہنچا تھا۔

آئی ایس کے ساتھ وابستگی کے معاملے میں امریکی شہری قصوروار قرار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز