نائیجیریا کی امینہ محمد نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل کی حیثیت سے لیا حلف

اقوام متحدہ۔ نائیجیریا کی سابق وزیر ماحولیات امینہ محمد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل کی حیثیت سے رسمی طور پر حلف لیا ہے۔

Mar 01, 2017 12:48 PM IST | Updated on: Mar 01, 2017 12:49 PM IST

اقوام متحدہ۔ نائیجیریا کی سابق وزیر ماحولیات امینہ محمد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل کی حیثیت سے رسمی طور پر حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی یہ تقریب اقوام متحدہ  کے صدر دفاتر میں منعقد ہوئی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ انٹونیو نے گزشتہ سال دسمبر میں انہیں اپنا ڈپٹی سکریٹری جنرل مقرر کیا تھا۔ حلف برداری کے بعد وہ اپنے ملک نائیجیریا واپس لوٹ گئیں جہاں وہ اپنے کاموں کو سمیٹ کر اپنا قلمدان کسی دوسرے کے حوالہ کر دیں گی۔

افریقن نیوز ڈاٹ کام کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے اپنی استقبالیہ تقریر میں کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور انہیں فخر ہے کہ امینہ نے ان کے ساتھ کام کرنا قبول کر لیا۔ وہیں، امینہ محمد نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر جنرل سکریٹری کی مدد کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کریں گی۔ وہ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں اپنا پہلا خطاب دیں گی۔

نائیجیریا کی امینہ محمد نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل کی حیثیت سے لیا حلف

تصویر: افریقن نیوز ڈاٹ کام

Loading...

امینہ نے اس سے پہلے نائیجیریا کی وزیر ماحولیات کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ امینہ دوسری افریقی خاتون ہیں جن کو اقوام متحدہ میں ڈپٹی سکریٹری جنرل بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں، بان کی مون کی مدت کے دوران خاتون اول تنزانیہ کی آشا روزمگريو تھیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز