انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں یوروپی ممالک بھی شریک: ایمنسٹی

لندن ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار یوروپی یونین کو بھی ٹھہرایا ہے۔

Dec 12, 2017 06:57 PM IST | Updated on: Dec 12, 2017 06:57 PM IST

لندن ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار یوروپی یونین کو بھی ٹھہرایا ہے۔ انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم کی یوروپی شاخ کے سربراہ جان ڈال ہوئیزن کے مطابق یوروپی ممالک کا ہدف ہے کہ یوروپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بحیرہ روم پار کرنے ہی نہ دیا جائے۔ اس کے لیے یوروپی ادارے  لیبیا میں حکام کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ مہاجرین کی کشتیاں سمندر میں ہی روک لی جائیں اور ان میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا جائے۔

ڈال ہوئیزن کے مطابق اس جرم میں یوروپی یونین کے رکن ممالک بھی شریک ہیں۔ لیبیا میں اس وقت بیس ہزار سے زائد افراد مختلف حراستی مراکز میں بند ہیں اور انہیں جبری مشقت، تشدد اور استحصال کا سامنا ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں یوروپی ممالک بھی شریک: ایمنسٹی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز