عدالت نے ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں سرکاری نوٹیفکیشن، اشتہار اور دوسری اطلاعات شائع کرنے کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں کیا جارہا ہے, allahabad-allahabad-high-court-issues-notice-on-published-govterment-journal-in-urdu-to-the-up-government un – News18 Urdu

الہ آباد ہائی کورٹ نے اردو میں نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر حکومت سے کیا جواب طلب

عدالت نے ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں سرکاری نوٹیفکیشن، اشتہار اور دوسری اطلاعات شائع کرنے کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟

Feb 23, 2019 11:33 PM IST | Updated on: Feb 23, 2019 11:33 PM IST

الہ آباد ہائی کورٹ نے اردوں میں نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر اترپردیش حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں سرکاری نوٹیفکیشن، اشتہار اور دوسری اطلاعات شائع کرنے کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔

عدالت نے ریاستی حکومت کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیا حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ یونانی ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی مفاد عامہ کی عرضی پر جسٹس ایس ایس سمشیری کی بنچ نے یہ حکم دیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اردو میں نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر حکومت سے کیا جواب طلب

علامتی تصویر

عرضی میں کہا گیا ہے کہ اترپردیش کی ریاستی زبان ایکٹ کے دفعہ 3 کے تحت اردو کو ریاستی کی دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ خصوصی ہدایات ہیں کہ ریاست کے سبھی اصول وضوبط، سرکاری اطلاعات اور اشتہارات وغیرہ اردو میں بھی شائع کی جائیں۔ اسے ہندی ساہتیہ سمیلن پریاگ نے چیلنج کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

Loading...

Loading...