ٹرین سے کٹے پیرکوخود پلیٹ فارم پراٹھا کرچڑھتارہا متاثر، لوگ بناتے رہے ویڈیو– News18 Urdu

ٹرین سے کٹے پیرکوخود پلیٹ فارم پراٹھا کرچڑھتارہا متاثر، لوگ بناتے رہے ویڈیو

ہریانہ کے بھوانی ریلوے اسٹیشن پر انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن پرٹرین میں چڑھتے وقت پیر پھسلنے سے گرے ایک شخص کا پیر کٹ گیا

Jun 21, 2018 08:20 PM IST | Updated on: Jun 21, 2018 08:35 PM IST

ہریانہ کے بھوانی ریلوے اسٹیشن پر انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن پرٹرین میں چڑھتے وقت پیر پھسلنے سے گرے ایک شخص کا پیر کٹ گیا۔ اس کے بعد بھی اس شخص نے ہمت نہیں ہاری اورکٹا ہوا پیر خود ہی اٹھاکر پہلے پلیٹ فارم پر رکھا اور پھرخود پلیٹ فارم پرچڑھ گیا۔ وہاں کھڑے کچھ لوگ بس تماشا دیکھتے رہےاور واقعہ کا ویڈیو بناتے رہے، لیکن کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی۔

تاہم  یہ حادثہ 17 جون کا ہے۔ لیکن اس واقعہ کا ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے ۔ ویڈیو میں دکھ رہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پرموجود پولیس والوں نے بھی شخص کی مدد نہیں کی۔ پولیس والے پلیٹ فارم پر کھڑے ہوکر صرف اس کا ہاتھ کھینچتے نظرآئے۔

ٹرین سے کٹے پیرکوخود پلیٹ فارم پراٹھا کرچڑھتارہا متاثر، لوگ بناتے رہے ویڈیو

Loading...

تھانہ جی آر پی بھوانی سے ملی خبر کے مطابق 17 جون کو جین چوک کا باشندہ کرشنا کمار بیوی کے ساتھ حادثہ میں زخمی رشتہ دار کا حال چال پوچھنےحصارجا رہا تھا۔ ریلوے اسٹیشن پر بیوی کو ٹرین میں بٹھا کر وہ پانی لینے چلا گیا ۔ اسی درمیان ٹرین چلنے لگی اور وہ دوڑکر گاڑی میں چڑھنے لگا۔ لیکن چڑھتے وقت وہ ٹریک پرگرگیا اوراس کا ایک پیرکٹ گیا۔

لوگ ویڈیو بناتے رہے لیکن اس کی کسی نے مدد کرنے کی کوشش نہیں کی۔ درد کی حالت میں اس نے خود کی مدد کی۔  قابل ذکر ہے کہ اب اسے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج ہو رہا ہے۔

Loading...