حج کمیٹی کوروپئے میں گراوٹ کے سبب زبردست خسارہ، عازمین حج کی جیب پر بوجھ ڈالنے کی تیاری– News18 Urdu

حج کمیٹی کوروپئے میں گراوٹ کے سبب زبردست خسارہ، عازمین حج کی جیب پر بوجھ ڈالنے کی تیاری

کانگریس ترجمان م- افضل نے کہا ہے کہ حاجیوں پرخسارے کا بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہئے۔ بلکہ حکومت، حج کمیٹی اورایئرلائنس کوخود خسارہ برداشت کریں۔

Sep 23, 2018 11:05 PM IST | Updated on: Sep 23, 2018 11:05 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی بازارمیں روپئے کی قیمت میں گراوٹ سے حج کمیٹی آف انڈیا بے حال ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ سے اسے 63 کروڑ روپئے کا خسارہ ہوا ہے، جس کی بھرپائی کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا نے ہرحاجی سے 5600 روپئے مزید دینے کی درخواست کرے گی۔

دوسری جانب حج کمیٹی آف انڈیا کے خلاف عازمین حج کے درمیان پہلے سے ہی ناراضگی پائی جارہی ہے۔ عازمین نے حج سفر سے واپس آنے کے بعد حج کمیٹی کے انتظامات کو لے کر ناراضگی ظاہر کی تھی، جس کا حج کمیٹی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ ایسے میں حاجیوں سے رقم کا مطالبہ کیا جانا حج کمیٹی کے لئے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔

حج کمیٹی کوروپئے میں گراوٹ کے سبب زبردست خسارہ، عازمین حج کی جیب پر بوجھ ڈالنے کی تیاری

حج کمیٹی آف انڈیا خسارے کے بعد حاجیوں سے مزید رقم وصول کرنا چاہتی ہے۔

Loading...

سعودی عرب میں نہ ملنے والی سہولیات کی وجہ سے دی جانے والی رقم بھی واپس نہیں دی جائے گی۔ جس وقت حاجیوں سے رقم لی گئی تھی، اس وقت ڈالر کی قیمت 65 روپئے تھی، جو اب 72 روپئے ہوگئی ہے۔ 24 تاریخ کو یعنی کل ہونے والی میٹنگ میں نقصان سے نمٹنے پرآخری فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  امسال حج انتظامات بہترین اور مثالی تھے، سفر حج سے واپسی کے بعد مرکزی حج کمیٹی کے وفد کا دعوی

کانگریس ترجمان م- افضل نے کہا ہے کہ حاجیوں پرخسارے کا بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہئے۔ حکومت، حج کمیٹی اورایئرلائنس خود خسارہ برداشت کریں۔ حاجیوں پرخسارے کا بوجھ ڈالا جانا قانونی اورمذہبی دونوں اعتبارسےغلط ہے۔  انہوں نے کہا کہ حاجی پیسہ جمع کرتے وقت موجودہ ڈالر کے اعتبارسے رقم جمع کراتے ہیں۔ تاہم جب ریٹ کم ہوجاتا ہے تو عازمین کو پیسے واپس نہیں کئے جاتے ہیں، ایسے میں اگرڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوگیا ہے توحاجیوں سے روپئے مانگنا غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:       مکہ معظمہ میں ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے 2 کشمیری حاجیوں کا انتقال

 

Loading...