lok sabha elections 2019 bjp leader sadananda gowda reacts on muslims vote na مسلمان مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن میرے لئے دعا ضرورکرتے ہیں: مرکزی وزیر سدانند گوڈا کا بیان– News18 Urdu

مسلمان مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن میرے لئے دعا ضرورکرتے ہیں: مرکزی وزیر سدانند گوڑا کا بیان

سدانند گوڑا نےکہا کہ جب وہ وزیراعلی تھے تو انہوں نے حج بھون کی تعمیر کیلئے40 کروڑروپئے فراہم کئے تھے۔ اُن سے پہلے کسی نے بھی یہ کام نہیں کیا۔

Mar 18, 2019 04:36 PM IST | Updated on: Mar 18, 2019 04:38 PM IST

بنگلورو نارتھ حلقے کے موجودہ ایم پی اور مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے یہاں اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ حالانکہ  بی جے پی نے ابھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن ڈی وی سدانند گوڈا اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور آنے والے الیکشن میں بی جے پی کو دوبارہ کامیاب بنانے کی اپیل کر رہےہیں۔ سدانند گوڑا کی انتخابی مہم میں بی جے پی کے اقلیتی لیڈر بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔

نیوز18اردو سے گفتگو کرتے ہوئے سدانند گوڑا نے کہا کہ مسلمان اُنہیں ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن اُن کے لئے دعا ضرور کرتے ہیں۔ سدانند گوڑا نےکہا کہ جب وہ وزیراعلی تھے تو انہوں نے حج بھون کی تعمیر کیلئے40 کروڑروپئے فراہم کئے تھے۔ اُن سے پہلے کسی نے بھی یہ کام نہیں کیا۔

مسلمان مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن میرے لئے دعا ضرورکرتے ہیں: مرکزی وزیر سدانند گوڑا کا بیان

مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا: فوٹو نیوز 18 اردو۔

وہیں، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق نائب صدر چاند پاشاہ کہتے ہیں کہ کانگریس اور جے ڈی ایس دونوں ہی پارٹیاں مسلمانوں کو نظرانداز کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت تو یہ دونوں پارٹیاں مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی خوب کوشش کرتی ہیں لیکن انتخابات کے ختم ہونے کے بعد انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کرناٹک میں جب بھی انتخابات آتے ہیں تو کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی حج بھون کی تعمیر کا سہرا اپنے اپنے سر باندھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حج بھون کی تعمیر کا کام بی جے پی کے دور اقتدار میں شروع ہوا اور کانگریس کے دور حکومت میں مکمل ہوا ہے۔

Loading...

Loading...